ابنا: پارلیمانی کشمیر کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں ہوا، جس میں میر واعظ عمر فاروق، عباس انصاری، پروفیسر عبدالغنی بھٹ سمیت مقبوضہ کشمیر سے آئے دیگر حریت قائدین بھی شریک ہوئے۔ چیئرمین کمیٹی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر متحد ہے، امید ہے کشمیری رہنما بھی متحد ہو کر جدوجہد کریں گے۔ درایں اثناء چیئرمین حریت کانفرنس میرواعظ عمر فاروق نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ھندوستان نے فوج کے ذریعے کشمیریوں کو کچلنے کی کوشش کی لیکن ھندوستان بھی محسوس کر رہا ہے کہ کشمیریوں کو ایسے نہیں دبایا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں کالے قوانین ختم ہونے چاہئیں، مسائل کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ چیئرمین حریت کانفرنس کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے یقین دہانی کرائی کہ ھندوستان سے مذاکرات میں مسئلہ کشمیر بھی شامل ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110
18 دسمبر 2012 - 20:30
News ID: 373683
پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔